تربت، سابق وزیر اسلم بلیدی قاتلانہ حملہ میں شدید زخمی
شیعہ نیوز: بلوچستان کے سابق وزیر اسلم بلیدی پر نامعلوم افراد نے تربت میں حملہ کیا ہے۔ جس میں سابق وزیر شدید زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس ذرائع نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسلم بلیدی پر میر عیسیٰ نیشنل پارک کے قریب حملہ ہوا۔ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کی۔ جس مین سابق وزیر زخمی ہوئے ہیں۔ انہیں طبی امداد کی فراہمی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اسلم بلیدی کو دو گولیاں لگی ہیں، جبکہ انکی حالت تشویوشناک بتائی جا رہی ہے. بلوچستان کے نگراں وزیراعلیٰ علی مردان ڈومکی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے پولیس اور سکیورٹی فورسز کو حملہ آوروں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ نگران وزیر داخلہ زبیر جمالی نے بھی واقعہ کا نوٹس لیا ہے۔ جبکہ مختلف سیاسی شخصیات کی جانب سے سابق وزیر اسلم بلیدی پر حملے کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے۔ یاد رہے کہ اسلم بلیدی قومی اسمبلی کی نشست این اے 258 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہیں۔