مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

سعودی عرب کی جانب سے یمن پر حملوں کی مخالفت، وال اسٹریٹ جرنل کا انکشاف

شیعہ نیوز: امریکی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے یمن پر حملے کی مخالفت کی ہے۔

المیادین نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے امریکی اتحاد کی جانب سے یمن پر میزائل حملوں کی مخالفت کی ہے۔

امریکی موقر جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی سفارت کار کے حوالے سے کہا ہے کہ یمن پر حملوں سے پہلے ہونے والے مذاکرات اور اجلاسوں میں سعودی عرب کی جانب سے حملوں کی سخت مخالفت کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور برطانیہ کی جنگی کشتیوں پر حملہ کیا ہے، انصاراللہ

امریکی اور برطانوی حملے کے بعد سعودی وزارت خارجہ نے بھی ایک بیان میں بحیرہ احمر میں درپیش حالات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب انتہائی تشویش اور دقت کے ساتھ بحیرہ احمر میں پیش آنے والے واقعات کا جائزہ لے رہا ہے۔ ہم فریقین سے گزارش کرتے ہیں کہ حالات کو مزید کشیدگی کی طرف لے جانے کے بجائے صلح اور صفائی سے کام کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button