امریکہ اور برطانیہ بحیرہ احمر میں خون خرابے کے درپے ہیں، طیب اردوغان
شیعہ نیوز: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ بحیرہ احمر میں خون خرابہ چاہتے ہیں۔
الجزیرہ نے خبر دی ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے مزید کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ طاقت کا غیر متوازن استعمال ہے اور اسرائیل غزہ میں اس وحشیانہ جارحیت کا مرتکب ہو رہا ہے۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ ترکی نے فلسطینی شہریوں کے خلاف نسل کشی کے ارتکاب کے الزام میں اقوام متحدہ کی بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کی طرف سے دائر مقدمے کےلیے دستاویزات جمع کرائی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : یمنی دارالحکومت صنعاء میں عوام کا سمندر، فتح موعود اور جہاد مقدس ریلی
ترک صدر نے کہا کہ ہم ہیگ کی عالمی عدالت انصاف کے منصفانہ فیصلے پر یقین رکھتے ہیں جہاں اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ ترکی کی طرف سے عالمی عدالت انصاف میں جمع کرائے گئے ثبوتوں میں اسرائیلی ریاست کے فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی اور جنگی جرائم کے ٹھوس شواہد ہیں اور یہ ثبوت صہیونی ریاست کو مجرم ثابت کرنے کے لیے کافی ہیں۔
استنبول میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اردوغان نے کہا کہ ترکیہ غزہ پر اسرائیلی حملوں کے بارے میں دستاویزات زیادہ تر تصاویر فراہم کرتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ”مجھے یقین ہے کہ وہاں اسرائیل کو سزا سنائی جائے گی۔ ہم بین الاقوامی عدالت انصاف کے انصاف پر یقین رکھتے ہیں”۔