دنیا

یمن پر حملہ امریکی کانگریس کی اجازت کے بغیر ہوا، ڈیموکریٹ اراکین کا سخت احتجاج

شیعہ نیوز: امریکی کانگریس کے کئی ڈیموکریٹ اراکین نے وائٹ ہاؤس سے اجازت حاصل کئے بغیر یمن کے خلاف امریکی حملوں پر اعتراض اور اس قسم کے اقدام کے نتائج کے تئیں خبردار کیا ہے۔

یمن کے خلاف امریکی حملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکی کانگریس کے ڈیموکریٹ رکن روخانا نے کہا ہے کہ ضرورت اس بات کی تھی کہ امریکی صدر بائیڈن یمن پر حملہ کرنے اور مغربی ایشیا میں امریکہ کو ایک اور جنگ میں الجھانے سے قبل وائٹ ہاؤس کو اعتماد میں لیتے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل نے عالمی قوانین کو پامال، جنگی جرائم کا ارتکاب کیا، اقوام متحدہ

ایک اور ڈیموکریٹ رکن کانگریس نے کہا کہ یمن پر حملہ کانگریس کی اجازت کے بغیر ہوا جبکہ اس بارے میں کانگریس سے جوازحاصل کیا جانا ضروری تھا۔

مارک پوکان نامی ایک اور رکن گانگریس نے کہا کہ امریکہ میں جس پارٹی کا بھی صدر ہو ایسے کسی بھی حملے کے لئے اسے کانگریس کی حمایت حاصل کرنا ضروری ہے اور بائیڈن حکومت کو ایسے کسی بھی حملے کا حق نہیں تھا۔

جیسن کرو نامی رکن کانگریس نے بھی کہا کہ وہ امریکہ کو کسی اور جنگ کی آگ میں جھونکے جانے کی حمایت نہیں کر سکتے۔

گریگوری میکس نے بھی کہا کہ بائیڈن حکومت کو جنگ کا دائرہ پھیلنے سے روکنے کے لئے سفارتی کوششیں کرنی چاہئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button