دنیا

غزہ میں مسلسل ناکامی، نیتن یاہو اور اتحادیوں کے درمیان کشیدگی بڑھنے لگی

شیعہ نیوز: طوفان الاقصی کے بعد مقاومت کے سامنے ناکامیوں کے بعد نیتن یاہو اور ان کے اندرونی و بیرونی اتحادیوں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرنے لگے ہیں۔

الجزیرہ نے امریکی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی مقاومتی تنظیموں کے خلاف مسلسل ناکامیوں کے بعد امریکہ اور اتحادی ممالک کے نتن یاہو کے ساتھ اختلافات شدت اختیار کررہے ہیں۔

آکسیوس کے مطابق نیتن یاہو کابینہ کے بعض انتہاپسند وزراء کے بیانات بھی اس کشیدگی میں جلتی پر تیل کا کام کررہے ہیں۔ نیتن یاہو کابینہ کے بعض انتہاپسند اراکین غزہ سے فلسطینیوں کی جبری جلاوطنی پر زور دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یمن پر حملہ امریکی کانگریس کی اجازت کے بغیر ہوا، ڈیموکریٹ اراکین کا سخت احتجاج

دوسری جانب عالمی عدالت انصاف میں بھی اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی نسل کشی کے مقدمے کی سماعت شروع ہوئی ہے جس پر نیتن یاہو نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

نیتن یاہو نے مقدمہ دائر کرنے پر جنوبی افریقہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ جنوبی افریقہ کی منافقت آسمان کو چھورہی ہے۔

صہیونی مبصرین غزہ میں فتح کو دیوانے کا خواب قرار دے رہے ہیں۔

روزنامہ اسرائیل ہیوم کے مطابق صہیونی مبصر یواو لیمور نے کہا ہے کہ غزہ کے خلاف 100 دن جارحیت کے بعد اب اس کو فتح کرنا ناممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ یرغمالیوں کی جلد رہائی متوقع نہیں۔ کئی مہینے جارحیت کے باوجود حماس پوری طرح مضبوط ہے۔ طوفان الاقصی کے بعد نیتن یاہو حکومت کے وعدے مکمل نہیں ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button