مشرق وسطی

صیہونی حملوں میں متعدد یرغمالی مارے گئے ہیں، ابوعبیدہ

شیعہ نیوز: القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے کہا ہے کہ طوفان الاقصی کے ابتدائی ایام میں یرغمال بنائے گئے متعدد اسرائیلی شہری صہیونی فورسز کے حملوں میں مارے گئے ہیں۔

الجزیرہ نے کہا ہے کہ حماس کی ذیلی شاخ القسام بریگیڈز کے ترجمان نے کہا ہے کہ طوفان الاقصی کے 100 دن پورے ہوگئے ہیں تاہم اب بھی ہم پوری طاقت کے ساتھ دشمن کے حملوں کا جواب دیں گے۔ اب تک دشمن پر شدید ضربت لگائی ہے مستقبل میں مزید ضربات لگائیں گے۔

ابوعبیدہ نے کہا کہ ان 100 دنوں میں ایک ہزار اسرائیلی بکتربند گاڑیوں کو ہدف بنایا گیا ہے۔ اس دوران استعمال ہونے والے ہتھیاروں کو حماس نے خود بنایا ہے۔ ہمارے مجاہدین نے جرائت کے جنگ لڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 200 معروف امریکی ماہرین قانون کی عالمی عدالت اسرائیل کے خلاف مقدمے کی حمایت

طوفان الاقصی کو تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔ اس جنگ میں مقاومتی تنظیمیں اور فلسطینی عوام نے ایک محاذ پر جمع ہوکر دشمن سے مقابلہ کیا ہے۔

ابوعبیدہ نے مزید کہا کہ ہماری مجاہدین نے اپنی جانیں قربان کیں لیکن دشمن کے یرغمالیوں کو آزاد کرنے کی کوششوں کو ناکام بنادیا۔ اب تک صہیونی حملوں میں متعدد یرغمالی ہلاک ہوچکے ہیں۔

اس سے پہلے حماس کے ایک رہنما نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ یرغمالیوں کی ایک بڑی تعداد صہیونی حملوں میں ماری گئی ہے جس کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد ہوتی ہے۔ غزہ کی سرنگوں کے بارے میں اسرائیل کے دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں۔ ہم عراق، لبنان اور شام کے مجاہدین کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے دشمن پر تاریخی وار کرنے میں حصہ لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button