دنیا

غزہ کی پٹی پر جنگ کے100 دن فلسطینیوں کے ایک صدی کے برابر ہیں، یو این آر ڈبلیو اے

شیعہ نیوز: غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ کے اتوار کے روز 100 دن ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب جنگ کی وجہ سے غزہ میں انسانی صورت حال کی سنگینی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جنگ سے متاثر ہونے والے باشندوں کے ایک سو دن ایک صدی کے برابر ہیں۔

سنگین انسانی بحران کے درمیان اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (UNRWA) نے خبردار کیا ہے کہ جو کچھ ہو رہا ہے اس کے تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے۔

’یو این آر ڈبلیو اے‘ کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے زور دے کر کہا کہ غزہ کی صورت حال انتہائی مشکل، تباہ کن اور ناقابل برداشت ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی پر جنگ کے 100 دن اس پٹی کے باشندوں کے لیے ایسے گزرے جیسے 100 سال ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کی غرب اردن میں کارروائی، شہید العاروری کی بہنیں گرفتار

انہوں نے مصری شہر العریش پہنچنے پر ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ غزہ کی صورت حال بہت مشکل، تباہ کن اور ناقابل برداشت ہے۔

اقوام متحدہ کے کمشنر جنرل نے دنیا کے تمام ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ مداخلت کریں اور فوری جنگ بندی کے حصول کے لیے کام کریں۔

یہ انتباہ جنگ بندی کے بین الاقوامی مطالبات کے تناظر میں سامنے آیا ہے، خاص طور پر محصور اور گنجان آباد غزہ کی پٹی پر قحط کا خوف منڈلانے لگا ہے۔

لازارینی نے زور دے کر کہا تھا کہ "گذشتہ 100 دنوں میں موت، تباہی، نقل مکانی، بھوک، تباہی اور غم کی شدت نے ہماری مشترکہ انسانیت کو داغدار کر دیا ہے”۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ غزہ کے بچوں کی ایک پوری نسل "نفسیاتی صدمے” کا شکار ہے، بیماریاں پھیل رہی ہیں اور "قحط” پھیل رہا ہے۔

غزہ کے بیشتر علاقے ملبے کے ڈھیر اور سرمئی ہاٹ سپاٹ میں تبدیل ہو گئے۔ فلسطینیوں کے ابتدائی اندازوں کے مطابق اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ میں دو تہائی عمارتیں اور مکانات مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہوچکے ہیں۔

غزہ کی پٹی کی 80 فیصد سے زیادہ آبادی جنوب کی طرف بے گھر ہو گئی ہے جہاں ان کا ہجوم تباہ شدہ کیمپوں، پارکوں، سڑکوں اور گلیوں میں رہنے پرمجبور ہے۔

اقوام متحدہ کے اندازوں سے پتہ چلتا ہے کہ 1.9 ملین افراد یا تقریباً 85 فیصد آبادی کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔

غزہ کے بیشتر ہسپتال کام کرنا چھوڑ چکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے اطلاع دی ہے کہ پٹی میں آدھے سے بھی کم ہسپتال صرف جزوی طور پر کام کر رہے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 7 اکتوبر کو اسرائیلی فوجی اڈوں اور بستیوں پر حماس کی جانب سے شروع کیے گئے حملے کے بعد اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ چھڑ گئی تھی، جس میں تقریباً 1,140 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

حملے کے دوران تقریباً 250 افراد کو یرغمال بنایا گیا تھا۔ ان میں سے 132 اسرائیلی غزہ میں قید ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 23,843 افراد شہید ہوئے، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں، جب کہ 60,000 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button