
شام میں دہشت گرد گروہ حزب اسلامی ترکستان کے مرکزی ہیڈ کوارٹر کو تباہ کر دیا گیا
: المیادین نیٹ ورک نے منگل کی صبح اطلاع دی کہ ایران کے میزائل حملوں میں دہشت گرد گروہوں ھیات تحریر الشام اور حزب ترکستان سے تعلق رکھنے والے تربیتی کیمپ، لاجسٹک سپورٹ ہیڈ کوارٹر اور ایک طبی سہولت مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔
فارس نیوز کے مطابق ان ذرائع نے المیادین کو بتایا کہ ان حملوں میں حزب اسلامی ترکستان دہشت گردوں کے تربیتی کیمپ، لاجسٹک سپورٹ ہیڈ کوارٹر اور ایک طبی سہولت مرکز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی بیلسٹک میزائلوں نے ادلب میں شمال مغربی شام میں ھیات تحریر الشام دہشت گردوں کے زیر کنٹرول علاقوں کو بھی نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں : موساد کے جاسوسی مرکز اور دہشت گردوں کے اڈوں پر سپاہ پاسداران کے میزائل حملے
المیادین نے اپنے ذرائع کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے داغے گئے میزائلوں نے جبل السماق کے علاقے اور شہر حارم کے آس پاس میں دہشت گرد گروہ حزب اسلامی ترکستان کے ہیڈکوارٹر کو درست طریقے سے نشانہ بنایا۔
ان ذرائع نے المیادین کو بتایا ہے کہ یہ وہ علاقہ ہے، جہاں داعش (آئی ایس آئی ایس) خراسان کے دہشت گرد تربیت حاصل کرتے ہیں اور انہیں امریکیوں کے ذریعے ایران کے اندر حملے کرنے کے لیے افغانستان اور ایران کی سرحد تک پہنچایا جاتا ہے۔
کچھ دیر پہلے، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے منگل کی نصف شب کو بیلسٹک میزائلوں سے جاسوسی کے ہیڈکوارٹر کو تباہ کرنے اور خطے میں ایران مخالف دہشت گرد گروہوں کے اجتماع کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔
اے بی سی چینل نے بھی منگل کی صبح عراقی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ ان میزائل حملوں میں اربیل میں امریکی قونصل خانے کے قریب 8 مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔