پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مجلس وحدت المسلمین نے انتخابی منشور پیش کردیا

شیعہ نیوز:مجلس وحدت المسلمین نے اپنے انتخابی منشور کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے پاکستان میں یکساں نظام تعلیم رائج کیا جائے گا اور ابتدائی تعلیم لازمی اور مفت ہوگی۔

مجلس وحدت مسلمین 15 سال قبل وجود میں آئی۔ اس وقت تحریک جعفریہ پاکستان مشرف دور میں لگائی گئی پابندیوں کی زد میں تھی۔

ایم ڈبلیو ایم نے قائد شہید علامہ عارف حسین حسینی (رح) کی برسی کے اجتماعات اور ملک بھر میں ہونیوالے قتل و غارت کیخلاف صدائے احتجاج بلند کرنے کیلئے منعقد کیے جانیوالے مظاہروں سے اپنی پہچان کروائی۔

کوئٹہ میں درجنوں ہزارہ شیعہ افراد کی شہادتوں کے موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں ملک بھر میں دھرنے دیئے گئے۔

اس کے بعد 2013ء کے انتخابات میں ایم ڈبلیو ایم نے ملک بھر میں خیمے کے نشان پر اپنے امیدوار کھڑے کیے۔

ان انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین ایک پریشر گروپ سے قومی دھارے کی سیاسی جماعت کی حیثیت سے متعارف ہوئی۔

کوئٹہ سے سید آغا رضا کامیاب ہوئے۔اسی طرح جی بی کے الیکشن میں بھی ایم ڈبلیو ایم نے زور و شور سے حصہ لیا اور کئی نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

شیعہ علماء کونسل یا اسلامی تحریک پاکستان کی طرح ایم ڈبلیو ایم اب پاکستانی سیاست میں ایک مثبت اور فعال جماعت کے طور پر نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔

دونوں مذکورہ جماعتیں قائد شہید علامہ عارف حسین حسینی کی الہٰی سیاست کے نقوش کی پیروی کی دعویدار ہیں۔

چھ جولائی کو شہید حسینی نے پاکستان میں خط امام خمینی کی روشنی میں نظریاتی و انقلابی سیاسی منشور کا اعلان کیا تھا۔

شیعہ علماء کونسل اور ایم ڈبلیو ایم کے نعرے اور پروگرام اسی منشور کا احساس اور تاثر پیدا کرتے ہیں۔

ایم ڈبلیو ایم کا منشور اس بات کا غماز ہے کہ اہل تشیع مملکت پاکستان کے استحکام اور ترقی میں کسی سے پیچھے نہیں۔

انشا اللہ یہ سیاسی بصیرت و مخلصانہ جد و جہد پاکستانی عوام کیلئے خوشحالی اور عالمی برادری میں پاکستان کے وقار کا پیش خیمہ ثابت ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button