اسرائیلی کارروائیوں کی تحقیقات کیلئے امریکی سینیٹ میں قرارداد پر ووٹنگ آج ہوگی
شیعہ نیوز: غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کی تحقیقات کے لیے امریکی سینیٹ میں پیش کی گئی قرارداد پر ووٹنگ آج ہوگی۔
عرب میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کی گذشتہ ماہ پیش کردہ قرارداد پر آج ووٹنگ ہوگی۔
عرب میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹ میں پیش کی گئی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ اسرائیل کی فوجی مہم کی تحقیقات کرے اور غزہ میں اسرائیل کے بین الاقوامی قوانین پر عمل کرنے کی تحقیقات کی جائیں۔
یہ بھی پڑھیں : فلسطینیوں کی جبری مہاجرت کی تمام کوششوں کو مسترد کرتے ہیں، ایمن الصفدی
عرب میڈیا کے مطابق امریکی قانون انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرنے والی افواج کو امداد دینے سے روکتا ہے۔
عرب میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کہہ چکی ہے کہ اسرائیلی زیادتیوں کی باقاعدہ تحقیقات نہیں کریں گے۔
دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی حملوں سے 24 گھنٹوں میں 158 فلسطینی شہید ہوگئے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 320 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد مجموعی تعدا 24 ہزار 285 ہوگئی، جبکہ 61 ہزار 154 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔