دنیا

غزہ میں حاصل ہونے والی کامیابیاں کسی منصوبہ بندی کے فقدان کی وجہ سے زائل ہو رہی ہیں

شیعہ نیوز: اسرائیلی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے سیاست دانوں کو خبردار کیا ہے کہ جنگ کے بعد غزہ کے مستقبل کے بارے میں کوئی منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے غزہ میں حاصل ہونے والی کامیابیاں زائل ہو رہی ہیں۔

تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کے چینل 13 نے رپورٹ دی ہے کہ فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ہرزی ہالوی نے سیاسی حکام اور سیاست دانوں کو خبردار کیا ہے کہ غزہ میں حاصل ہونے والی کامیابیاں کسی منصوبہ بندی کے فقدان کی وجہ سے زائل ہو رہی ہیں۔

ہالوی نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو اور وزیر جنگ یوو گیلنٹ کو بتایا کہ ہم اب تک حاصل کی گئی کامیابیوں کو بکھرتا ہوا دیکھ رہے ہیں کیونکہ جنگ کے بعد کے دن کے لیے کوئی حکمت عملی تیار نہیں کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یوکرینی فوجی مراکز اور صنعتی و فوجی تنصیبات روس کے نشانے پر

ہالوی نے یہ بھی کہا کہ یہ ممکن ہے کہ ہمیں ان علاقوں میں واپس جانا پڑے جہاں ہم پہلے ہی جنگ ختم کر چکے ہیں۔

اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ اس نے شمالی غزہ میں اپنے ابتدائی آپریشنز مکمل کر لئے ہیں اور جلد ہی خان یونس میں اپنی فوجی کارروائی مکمل کر لے گی۔

سیکیورٹی کابینہ نے جنگ کے خاتمے کے بعد غزہ کے مستقبل پر بات چیت کے لیے کئی اجلاس منعقد کیے ہیں لیکن ہر بار فوجی اور سیکیورٹی حکام کے درمیان شدید اختلافات کی وجہ سے یہ اجلاس بے نتیجہ ہی رہے ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فوج غزہ میں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button