صیہونی فوجی ٹولیوں اور اڈوں پر حزب الله کے حملے
شیعہ نیوز: عرب ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی محاذ پر صیہونی اڈوں اور فوجی ٹولیوں پر حملوں کی خبر دی ہے۔ المیادین نے بتایا کہ لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب الله” نے "الراھب” اسرائیلی بیس پر صیہونی فوج کے ایک گروہ کو نشانہ بنایا۔ اسی حوالے سے صیہونی میڈیا نے رپورٹ دی کہ آج شبعا فارمز میں "گالدیولا” ہائٹس کی جانب دو اینٹی آرمر میزائل داغے گئے۔ اس کے علاوہ "رویسات العلم” میں ایک اسرائیلی بیس پر لبنان کی جانب سے میزائل فائر کئے گئے۔ دوسری جانب نیوز ایجنسیز نے "عیتا الشعب” اور "رامیا” میں صیہونی جنگی طیاروں کے حملوں کی خبر دی۔ نیز صیہونی آرٹلری نے "البستان” اور "مروحین” پر بھی گولے داغے۔ واضح رہے کہ فلسطینی مقاومت کی جانب سے آپریشن طوفان الاقصیٰ کے آغاز سے ہی لبنان کی حزب الله نے شمالی محاذ پر اسرائیلی فوج کو مصروف کرنے اور غزہ کی مقاومت فورسز پر دباو کم کرنے کی خاطر روزانہ کی بنیاد پر سنگین حملے شروع کر دئیے۔ جس پر متعدد بار صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا کہ مقبوضہ فلسطین کے شمالی محاذ پر حزب الله کو اسرائیل کی فوجی طاقت پر برتری حاصل ہے اور اس علاقے میں صیہونی فوج پھنسی ہوئی ہے۔