دنیا

عسقلان کے نزدیک اسرائیلی فوج کی کشتی کو مشکوک حادثہ، 7 زخمی

شیعہ نیوز: عسقلان کی ساحل کے نزدیک اسرائیلی فوج کی کشتی الٹنے سے 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے ریڈیو نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی زیرملکیت ایک کشتی عسقلان کی ساحل کے نزدیک مشکوک انداز میں حادثے کا شکار ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گہرے سمندر میں حرکت کے دوران نامعلوم وجوہات کی بنا پر کشتی الٹ گئی جس کی وجہ سے کشتی پر سوار افراد سمندر میں بہہ گئے تاہم حفاظتی عملے کی بروقت امداد کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : بینی گینٹز کی جانب سے نیتن یاہو کابینہ سے علیحدہ کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

بعض صہیونی ذرائع نے غزہ میں مقاومتی تنظیموں کے خلاف جنگ کی وجہ سے حادثے کے بارے میں شکوک و شبہات ظاہر کررہے ہیں۔

اسرائیلی فوج حسب سابق واقعے کے بارے میں میڈیا کو تفصیلات فراہم کرنے سے گریز کررہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button