مشرق وسطی

حماس اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت ہورہی ہے، قطر

شیعہ نیوز: قطر نے غزہ میں امداد رسانی کے حوالے سے حماس اور صہیونی حکومت کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

الجزیرہ نے کہا ہے کہ قطر کی وزارت خارجہ نے صہیونی حکومت اور مقاومتی تنظیم حماس کے درمیان غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی ممکن بنانے کے حوالے سے مذاکرات میں پیشرفت کی خبر دی ہے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے متاثرین کو دوائی اور امدادی اشیاء کی فراہمی کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی سرحدی علاقے پر پاکستانی حملے کی مذمت کرتے ہیں، ناصر کنعانی

اس سے پہلے قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن الثانی نے کہا تھا کہ قطر غزہ میں جنگ بندی کے لئے دونوں کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قطر ابتدائی دن سے ہی غزہ میں جنگ کے خلاف اور اس کے خطرناک نتائج کے بارے میں تشویش کا شکار تھا۔ عالمی برادری کو غزہ میں جنگ بندی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں غزہ کی جنگ سے نظریں نہیں چرانا چاہئے۔ بحیرہ احمر میں پیدا ہونے والا بحران غزہ کے حالات سے متعلق ہے۔ ان دونوں کو ایک دوسرے سے جدا نہیں کرسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button