نیتن یاہو نے پورے علاقے کو جنگ میں جھونک دیا ہے، سامی ابوزہری
شیعہ نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے پورے علاقے کو جنگ میں جھونک دیا ہے۔
سما نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے رہنما سامی ابوزہری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی جانب سے خودمختار فلسطینی حکومت کی تشکیل کی مخالفت اور جنگ جاری رکھنے کی ضد سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ پورے علاقے کو ایسی جنگ میں الجھا دینا چاہتے ہیں جس کی کوئی مثال نہيں ملے گی ۔
یہ بھی پڑھیں : دہشت گردوں کو ترکی بہ ترکی جواب دینا ایران کا قانونی حق ہے، باقر قالیباف
انھوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ مغربی ممالک کے رہنماؤں کو چاہئے کہ وہ وقت برباد ہونے سے پہلے اپنے مؤقف پر نظرثانی کریں ۔
دوسری جانب ایک سروے رپورٹ میں اعلان کیا گیا ہے کہ سات اکتوبر کے بعد سے اب تک اسرائیلی فوج کی جارحیت میں پچیس ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید اور باسٹھ ہزارسے زائد زخمی ہوچکے ہيں۔