دنیا

فلسطینی مقاومت پر فتح حاصل کرنا ناممکن ہے، صہیونی سابق فوجی جنرل

شیعہ نیوز: صہیونی سابق فوجی جنرل نے کہا ہے کہ غزہ میں یرغمال صہیونی اسی وقت آزاد ہوسکتے ہیں جب اسرائیل غزہ میں اپنے اہداف سے ہاتھ کھینچ لے۔

المیادین نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کی داخلی سلامتی کے سابق سربراہ جنرل گیورا آئلینڈ نے کہا ہے کہ فلسطینی مقاومت کے مقابلے میں صہیونی حکومت کی سیاسی اور دفاعی شکست قابل مذمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کے اہم مرکز کو نشانہ بنایا

انہوں نے کہا کہ غزہ میں حماس کے ہاتھوں یرغمال صہیونی کی رہائی کا ایک ہی طریقہ ہے کہ اسرائیل غزہ میں سیاسی اہداف کے حصول کا خواب دیکھنا چھوڑدے۔

صہیونی سابق فوجی جنرل نے فلسطین میں مقاومتی تنظیموں پر فتح کو سخت دشوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک فلسطینیوں کے ہتھیار ہیں، یحیی السنوار مرتے دم تک فلسطینی جوانوں کو حوصلہ دیتے رہیں گے اور غزہ میں صہیونی حکومت کو کامیابی نہیں ملے گی۔

انہوں نے تاکید کی کہ اسرائیل کے پاس دو ہی آپشنز ہیں کہ یرغمالیوں کی رہائی سے ہاتھ کھینچ لے یا حماس کو تباہ کرنے کا خواب دیکھنا چھوڑدے اور یرغمالیوں کی رہائی کے لئے مذاکرات کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button