دنیا

غزہ میں اسرائیلی قتل عام کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، سربراہ انتونی گوتریش

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ کے سربراہ انتونی گوتریش نے غزہ میں صہیونی فورسز کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کو اندوہناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ صہیونی مظالم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہے۔

رائٹرز نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سربراہ انتونی گوتریش نے غزہ میں صہیونی فورسز کی جانب سے فلسطینیوں کے قتل عام کو دلخراش قرار دیتے ہوئے قابل مذمت قرار دیا اور صہیونی وزیراعظم کی فلسطینی خودمختار حکومت کی مخالفت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی مقاومت پر فتح حاصل کرنا ناممکن ہے، صہیونی سابق فوجی جنرل

یوگنڈا میں کثیر ملکی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں فوجی کاروائی کرتے ہوئے تباہی مچادی ہے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ہے۔ غزہ کے مناظر بہت دردناک اور دلخراش ہیں۔ ہمیں غزہ میں اسرائیل مظالم کو روکنے کے لئے اقدمات کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں بیس لاکھ شہری صہیونی حکومت سے متاثر جبکہ 25 ہزار سے زائد شہید ہوچکے ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق گوتریش نے اسرائیل کی جانب سے دو ریاستی حل کا فارمولا مسترد کرنے کی مذمت کی اور کہا کہ فلسطینیوں کو ان کے حقوق سے محروم کرنے سے جنگ مزید طویل ہوگی اور اس کے نتیجے میں خطے اور دنیا کی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button