مشرق وسطی

حسین امیر عبداللہیان اور قطری وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو

شیعہ نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللہیان” نے اپنے قطری ہم منصب "شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی” سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ اس گفتگو میں دو طرفہ موضوعات، غزہ اور خطے کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ قطر کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کا مثبت انداز میں جائزہ لیا۔ انہوں نے دوجہ میں تہران کے آزاد شدہ اثاثوں کے استعمال سے متعلق بریقہ کار کے بارے میں بات کی۔ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے کہا کہ قطر و امریکہ موجودہ معاہدے پر کاربند ہیں اور تہران و دوحہ کے درمیان مرکزی بینک کے درمیان ہونے والے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ یاد رہے کہ قبل ازیں اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان "ناصر کنعانی” نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا ذکر کیا تھا کہ قطر میں جاری کئے گئے اثاثے ایران کی تحویل میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مناسب انداز میں اپنی ضرورت کے مطابق ان اثاثوں سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

حسین امیر عبداللہیان نے اپنے قطری ہم سب منصب کے ساتھ آج کی اس ٹیلیفونک گفتگو میں جہاں مختلف موضوعات کے بارے میں مشاورت کی وہیں پہ ان کی گفتگو کا ایک موضوع فلسطین کی تازہ ترین صورتحال بھی تھا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات کی جانب زور دیا کہ اس وقت زیادہ تر کارکن غزہ میں جنگ کو روکنے اور اس کے سیاسی حل پر سنجیدگی سے توجہ دینے پر اصرار کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ قطر کے وزیر خارجہ اس سے پہلے بھی اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ایک ٹیلی فون گفتگو کے دوران کرمان میں دہشت گرد حادثے کی مذمت کر چکے ہیں اور اس کے علاوہ غزہ کی صورتحال بھی مورد بحث تھی۔ قابل غور بات یہ ہے کہ قطر کے وزیراعظم کے پاس وزارت خارجہ کا قلمدان بھی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button