حماس نفسیاتی جنگ میں کامیاب، صیہونی وزیر اسموتریچ کا اعتراف
شیعہ نیوز: صیہونی حکومت کے شدت پسند وزير اسموتریچ نے صیہونیوں کے سامنے حماس کی نفسیاتی جنگ میں کامیابی کا اعتراف کیا ہے۔
بزالل اسموتریچ نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے سربراہ یحیی سنوار، صیہونی قیدیوں کے ذریعے، صیہونیوں کے خلاف نفسیاتی جنگ میں مصروف ہيں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائيلی قیدیوں کے اہل خانہ کے مظاہروں سے صرف یہ ہوگا کہ قیدیوں کی رہائي کے لئے حماس جو قیمت مانگ رہی ہے وہ بڑھ جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : برطانوی جہاز پر حملے کے بعد امریکا کا یمن میں حوثیوں پر نیا حملہ
واضح رہے کہ غزہ جنگ کے طولانی ہونے کے ساتھ ہی صیہونی حکومت کے اندر اختلافات بڑھ رہے ہيں اور صیہونی حکومت پر اسرائيلی قیدیوں کو رہا کرانے کا دباؤ بڑھ رہا ہے۔
ماہرین کا خیال ہے کہ نیتن یاہو اور صیہونی حکومت کے شدت پسند حکام غزہ کی جنگ کے جاری رکھنے میں ہی اپنی بقا سمجھ رہے ہیں کیونکہ جنگ بند ہوتے ہی یہ حکومت گر جائے گی اور اس کے اراکین پر مقدمہ چلایا جائے گا۔