مشرق وسطی

مقبوضہ فلسطین پر حزب اللہ کے دو میزائل حملے، شمالی سرحد پر پورا کنٹرول

شیعہ نیوز: حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ اس نے لبنان کی جنوبی سرحد پر صیہونی فوجیوں کے خربہ معر فوجی اڈے کو دو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

ارنا کے مطابق حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم نے برکان میزائل سے مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر واقع الرہیب بیس کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : شامی فوج نے داعش کے اصل سرغنہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

یہ حملے ایسے وقت ہوئے جب حزب اللہ لبنان نے قبل ازیں جنوبی لبنان میں اپنے تین مجاہدین کی شہادت کی اطلاع دی تھی۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے طوفان الاقصی آپریشن کے آغاز کے بعد سے حزب اللہ نے شمالی فلسطین میں صیہونی افواج کے ایک بڑے حصے کو مصروف کر رکھا ہے اور وہ غزہ میں مزاحمت پر دباؤ کم کرنے کے لیے اسرائیل کے اندر صیہونی اہداف کے خلاف روزانہ فضائی حملے کر رہی ہے۔

اس حوالے سے صیہونی میڈیا نے متعدد بار اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے شمالی محاذ پر اب بھی حزب اللہ کا تسلط ہے اور اسرائیلی فوج اس علاقے میں پھنسی ہوئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button