
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
ملتان، استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین کی علامہ تقی نقوی سے ملاقات
شیعہ نیوز: استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین و این اے 149سے اُمیدوار قومی اسمبلی جہانگیر خان ترین نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سینیئر نائب صدر اور جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ سورج میانی ملتان کے سربراہ علامہ سید محمد تقی نقوی سے ملاقات کی۔ جہانگیر ترین نے جنرل الیکشن میں این اے 149میں سپورٹ کرنے کی درخواست کی۔ ذرائع کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید محمد تقی نقوی جن کا سورج میانی ملتان میں خاصا اثررسوخ ہے کوئی واضح جواب نہیں دیا، ذرائع کے مطابق علامہ سید محمد تقی نقوی کی جانب سے حلقے میں ابھی کسی اُمیدوار کی حمایت کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔