اہم پاکستانی خبریں
تحریک جہاد کو کالعدم اور مدرسہ جامعہ مدینہ جدید لاہور کو سربمہر کرنے پر غور
شیعہ نیوز: صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس کل بروز جمعرات یکم فروری کو طلب کر لیا گیا ہے۔ یہ اجلاس ہوم سیکرٹری پنجاب میاں شکیل احمد کی زیرصدارت منعقد ہوگا۔ اجلاس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، محکمہ داخلہ اور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران شریک ہوں گے۔ اجلاس میں الیکشن کے موقع پر پولنگ سٹیشنز اور سیاسی رہنماوں کی سکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں مدرسہ جامعہ مدینہ جدید رائیونڈ روڈ لاہور کو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر سربمہر کرنے کا بھی فیصلہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں شورکوٹ ایئربیس کو پنجاب پولیس کے ’’سپیشل پروٹیکشن یونٹ‘‘ کی سکیورٹی میں دینے پر بات ہوگی۔ ذرائع کے مطابق خرم حمید روکھڑی کی سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست پر بھی غور کیا جائے گا جبکہ تحریک جہاد پر پابندی لگانے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔