دنیا

طوفان الاقصی کے آغاز کے بعد سے امریکی فوجیوں پر 165 حملے ہوئے ہیں، پینٹاگون

شیعہ نیوز: امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے پیر کی شام اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023ء سے لے کر اب تک عراق و شام میں موجود امریکی فوجیوں پر کل 165 بار حملے کیے جا چکے ہیں۔

پینٹاگون کی نائب ترجمان سبرینا سنگھ نے اپنی ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ان حملوں میں سے 66 عراق میں واقع امریکی اڈوں اور 98 شام میں موجود (غیر قانونی) امریکی فوجی تنصیبات پر کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ہم جنگ ہرگز نہیں روکیں گے، وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو

پینٹاگون کی معلوماتی ویب سائٹ کے مطابق سبرینا سنگھ نے یہ بھی کہا کہ ان حملوں کے دوران تقریباً 80 امریکی فوجیوں کو مختلف شدت کے زخم آئے ہیں۔

واضح رہے کہ عراقی مزاحمتی محاذ نے شام کے مشرق و شمال مشرق اور عراق کے مغرب و شمال میں واقع امریکی فوجی اڈوں کو اب تک درجنوں بار اپنے ڈرون و راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

عراقی مزاحمت، غزہ کی پٹی میں جاری غاصب صیہونی حکومت کے سنگین جنگی جرائم کا اصلی ذمہ دار امریکہ کو ہی سمجھتی ہے جیسا کہ اس نے اعلان کر رکھا ہے کہ جب تک غزہ پر جاری جارحیت بند نہیں ہو جاتی، وہ بھی قابض امریکی فوج کے خلاف اپنے حملے جاری رکھے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button