مشرق وسطی

اسرائیل جنگ بندی پر تیار، حماس نے بھی مثبت جواب کا اشارہ دے دیا، ماجد الانصاری

شیعہ نیوز: قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری کے مطابق نے تصدیق کی ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے غزہ میں جنگ روکنے اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق تجویز پر ’’ابتدائی مثبت تائید‘‘ کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے تجویز سے اتفاق کیا ہے جس کے بعد غزہ میں خون خرابہ روکنے میں مدد ملے گی۔

ماجد الانصاری نے قطری، امریکی، اسرائیلی اور مصری حکام کی فرانس کے دارلحکومت میں اتوار کے روز ہونے والے ملاقاتوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پیرس میں ہونے والے اجلاس میں تجاویز کو مجتمع کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حماس جنگ بندی کے نئے معاہدے کی تجاویز پر غور کررہی ہے، اسامہ حمدان

ثالثی کا کردار ادا کرنے والے امریکی، مصری اور قطری حکام نے اپنی ملاقاتوں میں غزہ کی جنگ میں چھ ہفتوں کے وقفے اور یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق تجویز حماس کے سامنے پیش کی تاکہ وہ اس کا جائزہ لے کر اپنا موقف ظاہر کر سکے۔

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے واشنگٹن کے ایک گریجویٹ سکول سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ’’ہمارے سامنے ابھی مشکل راستہ موجود ہے۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’دونوں فریق ابتدائی امور پر راضی ہو گئے ہیں جو ہمیں آگے بڑھنے میں مدد دے گا۔‘‘ اگلے چند ہفتوں میں ہم اس [جنگ بندی] سے متعلق خوشخبری سنانے کی پوزیشن میں ہوں گے۔

یاد رہے کہ یہ تجاویز اسرائیلی فریق تسلیم کر چکا ہے اور اب حماس نے بھی ان سے متعلق ابتدائی مثبت تائید کا ظاہر کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button