امریکہ سیاسی مقاصد کے لئے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے، روس
شیعہ نیوز: سلامتی کونسل میں روس کے نمائندے نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی اپنے مفادات کے لئے عالمی قوانین کو غلط استعمال کرتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق عراق اور شام پر امریکی حملوں کے بعد روس کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلایا گیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روسی نمائندے واسیلی بینزیا نے کہا کہ امریکی کی طرف سے شام اور عراق پر حملوں کے بعد بین الاقوامی برادری کی خاموش افسوسناک ہے۔ امریکی اتحاد نے عراق اور شام پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈال دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایمنسٹی انٹرنیشنل کی فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جارحیت پر تنقید
انہوں نے کہا کہ واشنگٹن جنگ بندی کی مخالفت کرتے ہوئے مغربی ایشیا کی سلامتی کے لئے خطرات ایجاد کررہا ہے۔ جنگ صرف فلسطین اور لبنان کی سرحدوں تک محدود نہیں ہے بلکہ امریکہ اس کو مغربی ایشیا کے دیگر علاقوں تک پھیلانا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ خطے میں امن برقرار کرنے کی خواہش نہیں رکھتا بلکہ اس میں توسیع چاہتا ہے۔ امریکہ کو عالمی قوانین کی پیروی کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی اپنے مفادات کے لئے عالمی قوانین سے غلط استفادہ کرتے ہیں۔
دوسری سلامتی کونسل میں چین کے نمائندے نے بھی کہا کہ عالمی برادری امریکی جارحانہ اور فوجی اقدامات کی مذمت کرے۔