مشرق وسطی
یمن کیخلاف امریکہ و برطانیہ کے نئے جارحانہ حملے
شیعہ نیوز: مقامی میڈیا نے یمن کے شمال و مغربی حصوں میں مہیب دھماکوں کی آوازیں سنے جانے کی اطلاع دی ہے۔ اس حوالے سے عرب چینل المیادین نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ و برطانیہ نے یمنی سرزمین پر مزید جارحانہ حملے انجام دیئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یمن کے خلاف امریکی و برطانوی حملوں میں اب تک صوبہ صعدہ کو 4 اور صوبہ الحديده کو 11 مرتبہ نشانہ بنایا گیا ہے۔ المیادین کا کہنا ہے کہ یمنی مغربی صوبے الحديده پر ہونے والے امریکی و برطانوی ہوائی حملوں کا مرکز رأس عیسی نامی علاقہ ہے کہ جس کو تاحال 8 جبکہ اس کے ساتھ ملحقہ علاقوں الزیدیہ اور الحوک کو بالترتيب 2 و 1 مرتبہ نشانہ بنایا جا چکا ہے۔