غزہ کے بارے میں ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ کے درمیان تبادلۂ خیال
شیعہ نیوز: ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ نے غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کے حملوں کو رکوانے کے لئے سیاسی اقدامات اور جنگ بندی کے قیام کے لئے نئی کوششیں بروئے کار لائے جانے کے بارے میں گفتگو کی ہے۔
ایران کے وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان اور قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی نے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم رکوانے کی غرض سے سیاسی اقدامات عمل میں لائے جانے، جنگ بندی کے قیام ، قیدیوں کے تبادلے اور غزہ کے مظلوم عوام کے لئے بین الاقوامی امداد کی ترسیل کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جنگوں نے ہمیں مزید طاقتور بنادیا، جنرل حسین سلامی
ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ نے اسی طرح قطر میں ایشیئن فٹبال چیمپیئن شپ مقابلوں میں ایک دوسرے کی ٹیموں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
غزہ پر اسرائیلی حملوں کے ایک سو چوبیسویں روز فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے غزہ کے مختلف علاقوں پر گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تیرہ بار حملے کئے ہیں جس کے نتیجے میں ایک سو تیرہ افراد شہید اور دو سو سے زيادہ زخمی ہوئے ہیں۔