عالمی اتحاد ملک میں عدم استحکام کا باعث بن رہا ہے، جنرل یحییٰ رسول
شیعہ نیوز: عراقی مسلح افواج کے ترجمان سنٹرل کمانڈ بریگیڈیئر جنرل یحییٰ رسول نے بغداد میں ہونے والے دہشت گردانہ امریکی حملے اور اس دوران حشد الشعبی کے اعلی سطحی کمانڈر شہید ابو باقر الساعدی کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکی افواج اپنی بار بار کی غیر ذمہ دارانہ کارروائیوں کے ذریعے، دوطرفہ مفاہمت و مذاکرات کی ہر ممکن صورت کا خاتمہ کر رہی ہیں جیسا کہ انہوں نے گزشتہ شب بھی بغداد کے ایک رہائشی محلے کے وسط میں اپنے ہوائی حملے کے ذریعے، عراقی شہریوں کے جانوں کے ضیاع سمیت بین الاقوامی قوانین کی پرواہ کئے بغیر، واضح طور پر دہشتگردی کی کارروائی انجام دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فوج نے 2,395 قتل عام کیے ہیں
اپنے بیان میں بریگیڈیئر جنرل یحیی رسول نے تاکید کی کہ اس دہشت گردانہ اقدام سے امریکہ، نہ صرف ملک عزیز کے اندرونی امن و امان بلکہ عراقی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے عراقی عوام کی زندگیوں کو بھی شدید خطرے میں ڈال رہا ہے جبکہ اس سے زیادہ خطرناک بات یہ ہے کہ بین الاقوامی اتحاد اُن وجوہات و مقاصد سے بالکل ہٹ کر کام کر رہا ہے کہ جن کے لیے وہ ہماری سرزمین پر موجود ہے!
اپنے بیان کے آخر میں عراقی مسلح افواج کے ترجمان نے عراقی سرکاری افواج اور اس میں شامل عوامی مزاحمتی فورسز پر ہونے والے امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے تاکید کی کہ عراقی مسلح افواج، عراقی شہریوں و ملکی سلامتی کو درپیش کسی بھی قسم کے خطرات سے بچانے کے لیے صرف اور صرف آئین کی بنیاد پر ہی اپنے فرائض سرانجام دیتی ہیں۔