
اہم پاکستانی خبریں
جمہوریت سے متعلق جائزہ رپورٹ میں پاکستان کا نظام حکومت آمرانہ قرار
شیعہ نیوز: برطانوی جریدے دی اکنامسٹ نے جمہوریت سے متعلق جائزہ رپورٹ میں پاکستان کا نظام حکومت آمرانہ قرار دے دیا۔ عالمی جریدے کے اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ نے ڈیموکریسی انڈیکس 2023 میں پاکستان کی ریٹنگ 5.29 سے 5.23 ہونے کے ساتھ آمرانہ قرار دی۔ اس سے پہلے جمہوریت پرمبنی جائزہ رپورٹ میں پاکستان کو ہائبرڈ نظام حکومت قرار دیا گیا تھا۔ رپورٹ میں افریقا کے ساحلی ریجن اور مغربی افریقا کے ممالک کی کارکردگی بدترین قرار دی گئی ہے۔