اہم پاکستانی خبریں

سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 7 دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

شیعہ نیوز: دہشت گردی کے خدشات پر سی ٹی ڈی نے مختلف شہروں میں 164 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے ہیں۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ آپریشن لاہور، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، لیہ، ساہیوال، میانوالی اور بہاولپور میں کئے گئے۔ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ بہاولپور سے کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر معاویہ گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ہونیوالے دہشتگردوں سے دھماکہ خیز مواد، ہینڈ گرنیڈ، 6 ڈیٹو نیٹر اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کی شناخت رحیم، عثمان، مرتضیٰ، عمر، رحمت، کاشف اور حسنین معاویہ کے نام سے ہوئی ہے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار ہونیوالے دہشتگرد مختلف اداروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button