پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ہم پہلے ہی انتخابات کے نتائج کو مسترد کرچکے ہیں، علامہ علی حسنین

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ حالیہ انتخابات کے نتائج پہلے سے ہی متنازعہ تھے۔ روز بروز نئے انکشافات سے الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کے ان دعوؤں کا پول کھل رہا ہے، جن میں وہ الیکشن کو صاف اور شفاف قرار دیتے ہوئے نظر آتے تھے۔ ہم پہلے ہی الیکشنز کے نتائج کو مسترد کرچکے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی نااہلی کے باعث ملک ایک اور بحران کا شکار ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں ارباب لیاقت علی ہزارہ، حاجی غلام حسین حسینی اخلاقی اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کشمنر راولپنڈی کے حالیہ بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔

علامہ علی حسنین نے کہا کہ الیکشن سے قبل پورے پاکستان کو انتخابات کا انتظار تھا، تاکہ ملک بحرانوں سے نکل سکے اور ترقی کی جانب گامزن ہوسکے۔ تاہم انتخابات میں شدید دھاندلی اور بے ضابطگی کے باعث ملک ایک اور بحران کا شکار ہوگیا ہے۔ اس صورتحال کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کے عہدیداران پر عائد ہوتی ہے۔ ملک میں شفاف انتخابات کے بجائے دھاندلی اور جعلی مینڈیٹ کے ذریعے جعلی نمائندے مسلط کرنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں اعلیٰ عہدیدار نے خود اقرار کیا کہ کس طرح جعلی نمائندوں کو مسلط کیا گیا۔ اس کے بعد ہم الیکشن کمیشن کی شفافیت پر کیسے یقین کریں؟ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ الیکشن میں دھاندلی اور بدنظمی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button