پاکستانی شیعہ خبریں

سعودی فرمانروا نے مصری ظالم فوج کی حمایت کا اعلان کرکے حقیقت میں امریکی و اسرائیلی موقف کی تائید ہے، ناصر عباس شیرازی

nasirمجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پرامن مصری عوام کو دہشتگرد قرار دینا اور مصری فوج کی حمایت کا اعلان کرنا دراصل عالم اسلام کے قلب میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہاکہ سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ نے مصری ظالم فوج کی حمایت کا اعلان کرکے حقیقت میں امریکی و اسرائیلی موقف کی تائید ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی فوج کی حمایت کرنا جس نے ایک ہی دن میں دو ہزار سے زائد نہتے پرامن عوام کا قتل عام کیا، قابل مذمت اور قابل نفرت فعل ہے۔ اس فوج نے اسرائیل کیخلاف تو کوئی کامیابی حاصل نہیں کی، لیکن ان کے مقاصد کی تکمیل کیلئے اپنے ہی عوام پر مظالم کے پہاڑ ڈھا رہی ہے۔ ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ سعودی عرب، یو اے ای اور کویت کی جانب سے مصری فوج کیلئے بارہ ارب ڈالر کا اعلان کرنے کا مقصد عوامی تحریک کو کچلنا ہے، یہ ممالک جانتے ہیں کہ اگر مصر میں ایک جمہوری حکومت قائم ہوتی ہے تو عنقریب ان ممالک میں بھی عوام مطالبہ کریں گے اور سالہا سال سے قائم بادشاہتیں اپنے انجام کو پہنچیں گی۔ انہوں نے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سے اپیل کی وہ مصری عوام کی پرامن جدوجہد کی حمایت اور ان کے قتل عام کیخلاف اپنی آواز بلند کریں۔ انہوں نے پاکستان کے دفتر خارجہ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر حرکت میں آئے اور عالمی سطح پر مصر کے ایشو کو اٹھائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button