اہم پاکستانی خبریں

سنی اتحاد کونسل میں شمولیت، پی ٹی آئی آزاد ارکان کے سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع

شیعہ نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد ارکان نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کرلی۔ پی ٹی آئی حمایت یافتہ ارکان نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے پارٹی سرٹیفیکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروادیے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد ارکان کی جانب سے قومی اسمبلی کے 50 ارکان کے پارٹی سرٹیفکیٹ جمع کروائے گئے ہیں۔

سنی اتحاد کونسل نے الیکشن کمیشن سے مخصوص نشستیں دینے کی بھی درخواست کردی۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی، پنجاب اور خیبر پختونوا میں سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم)، سنی اتحاد کونسل اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، جس میں بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، رؤف حسن اور علامہ راجا ناصر عباس کے ساتھ چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا بھی موجود تھے۔
پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہمارا اتحاد اس ملک کے لیے ہے، یہ اقدام مخصوص نشستوں کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے، سنی اتحاد کونسل اور ایم ڈبلیو ایم سے معاہدہ ہوگیا ہے، نوٹیفکیشن کے بعد آزاد امیدواروں کو 3 دن میں کسی پارٹی کو جوائن کرنا ہوتا ہے، قومی اور صوبائی اسمبلی میں ہمارے امیدوار سنی اتحاد کونسل کو جوائن کریں گے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کےحمایت یافتہ آزاد نو منتخب ارکان قومی و صوبائی اسمبلسنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کریں گے، سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن سے مطالبہ کریں گے مخصوص نشستیں قانون کے مطابق دیں، ہم وہ ڈاکو منٹیشن آج الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button