دنیا

غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد مسترد ہونا افسوسناک ہے، ناروے

شیعہ نیوز: ناروے کے وزیرخارجہ نے امریکہ کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ناروے نے غزہ میں جنگ بندی کے لئے پیش کردہ قرارداد کو امریکہ کی جانب سے ویٹو کرنے اپنے ردعمل میں امریکی اقدا م پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی انفراسٹرکچر پر سائبر حملہ، مواصلاتی نظام متاثر

ناروے کے وزیرخارجہ اسپن بارٹیڈ نے کہا ہے کہ غزہ میں فوری جنگ بندی اورانسانی امداد کی فراہمی کی ضرورت ہے۔ متعدد مرتبہ کوششوں کے باوجود سلامتی کونسل غزہ میں جنگ بندی کے لئے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ الجزائر کی جانب سے سلامتی کونسل میں جنگ بندی کے لئے پیش کی جانے والی قرار داد کے حق میں کونسل کے اراکین نے ووٹ دیا تھا تاہم برطانیہ نے اپنے حق کا استعمال نہیں کیا جبکہ امریکہ نے قرار داد کو ویٹو کردیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button