پی ٹی آئی، سنی اتحاد اور ایم ڈبلیو ایم کا اتحاد خوش آئند ہے، علامہ باقر زیدی
شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف، سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت مسلمین کا اتحاد خوش آئند ہے، تینوں سیاسی جماعتوں کا اتحاد نیا نہیں بلکہ گزشتہ دس سالوں سے فکری طور پر ہم آہنگ ہیں، مجلس وحدت مسلمین بھرپور حوصلے اور استقامت کے ساتھ تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے اور آزاد خارجہ پالیسی اور داخلی خودمختاری کی حمایت میں انشاءاللہ ہمیشہ کھڑی رہے گی، ملکی سالمیت و استحکام کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی سے گریز نہیں کریں گے، رجیم چینج آپریشن کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے اور اس کے منفی نتائج پوری قوم بھگت رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا چاہیے، سعید البدری
ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی انتخابات کے نتائج میں ردوبدل عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ ہے، وطن عزیز میں اضطرابی کیفیت پیدا کرنے کی دانستہ کوشش کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اچھی طرح جانتی ہیں کہ عام انتخابات میں کس جماعت کو سب سے زیادہ عوامی حمایت حاصل تھی، عمران خان کا بیانیہ عوامی امنگوں کی ترجمان ہے، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے مشترکہ جدوجہد تمام جماعتوں کی ذمہ داری بنتی ہے، پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت نے قوم کو مہنگائی اور بےروزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا، جو کسر رہ گئی تھی وہ نگراں حکومت پوری کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ملک میں شفاف انتخابات کرانے میں مکمل طور پر ناکام ہوا ہے۔