مشرق وسطی

طوفان الاقصیٰ نے ناجائز صیہونی حکومت کو بے بس اور مایوس کر دیا، ایرانی کمانڈر انچیف

شیعہ نیوز: ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے کہا کہ طوفان الاقصی آپریشن اور اس کے بعد کی مزاحمتی کاروائیوں نے ناجائز صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کو مایوس کن صورت حال سے دوچار کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق ایران کی بری فوج کے کمانڈر انچیف جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے آرمی کمانڈ اینڈ اسٹاف یونیورسٹی کے 33ویں دورے کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرمی کمانڈ اینڈ اسٹاف یونیورسٹی کی حالیہ برسوں میں پیش رفت قابل تعریف رہی ہے جس سے ہمارے دلوں میں مزید معیاری اور طاقتور فوج کی امید جاگی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت فلسطینی عوام کے مسلمہ حقوق سے بھی انکار کر رہی ہے، وزارت خارجہ

جنرل موسوی نے مزید کہا کہ فوج کے جنگی ڈھانچے اور تنظیم میں تبدیلیاں آئی ہیں جس کی بنیاد پر ہماری توقع ہے کہ فوجی نظم و نسق اور کمانڈ کے طریقوں کو بہتر اور مزید معیاری بنایا جائے گا۔

انہوں نے غزہ میں جاری غاصب صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کے بارے میں کہا کہ دنیا 5 ماہ سے صیہونی حکومت کے ہر قسم کے جنگی جرائم کا مشاہدہ کر رہی ہے جو کہ جارح امریکہ کی مکمل حمایت اور بین الاقوامی اداروں اور کچھ حکومتوں کی بے عملی کے سبب جاری ہیں۔

جنرل موسی نے مزید کہا کہ طوفان الاقصیٰ آپریشن اور اس کے بعد کی مزاحمتوں نے ناجائز صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کو بے بس کر دیا ہے، جو اپنی نابودی کے خوف سے وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے۔ لیکن ہمیں یقین ہے کہ مزاحمت کی طاقت انہیں اس مذم منصوبے میں ناکام بنا دے گی۔

میجر جنرل امیر موسوی نے زور دے کر کہا کہ میں اپنے تمام عزیز ساتھیوں، ان کے اہل خانہ اور تمام لوگوں کی توجہ یکم مارچ کے تقدیر ساز انتخابات کی جانب دلانا چاہتا ہوں، مجھے امید ہے کہ اس دن ہم دشمن کو مایوس کرنے والے ایک پرجوش الیکشن کا مشاہدہ کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button