مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

حزب اللہ نے کفر شوبا کے صیہونی ٹھکانوں پر درجنوں میزائل داغے

شیعہ نیوز: حزب اللہ نے شبعا کے مقبوضہ میدانوں اور کفر شوبا کی بلندیوں میں صیہونی فوج کے ٹھکانوں کو دسیوں کاتیوشا راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ علاقے "ہار دوف” (شبعا کے میدان) کو درجنوں کاتیوشا میزائلوں سے نشانہ بنائے جانے کی تصدیق کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت فلسطینی عوام کے مسلمہ حقوق سے بھی انکار کر رہی ہے، وزارت خارجہ

اسرائیلی میڈیا کی یہ خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جنوبی لبنان سے کفر شوبا کے اسرائیلی فوجی ٹھکانے السماقہ کو دو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

صیہونی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی لبنان کے الخیام، کفرکلا اور مارون الراس قصبوں کو بھی نشانہ بنایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button