اہم پاکستانی خبریں
امریکی قونصل خانے کی درخواست پر گلشن اقبال سے خاتون گرفتار
شیعہ نیوز: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو گرفتار کرلیا، دیگر کی تلاش جاری ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار خاتون ویزے کیلئے جعلی دستاویزات پیش کرنے میں ملوث ہے، ملزمہ کے خلاف امریکی قونصل خانے کی درخواست پر کارروائی کی گئی۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے اپنے کلائنٹ کے ویزے کیلئے جعلی تعلیمی دستاویزات پیش کیں، ملزمہ نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے جعلی ڈگری بھی بنوائیں۔