مشرق وسطی

رفح و صابرہ میں صیہونی فوج کی بمباری، 11 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

شیعہ نیوز: غزہ میں رفح اور صابرہ میں تازہ ترین اسرائیلی بمباری اور شیلنگ کے نتیجے میں 11 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے شہر رفح میں اسرائیل نے شدید بمباری کی ہے، جس سے 8 فلسطینی شہید ہوگئے۔ وسطی رفح میں اسرائیلی بمباری میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ادھر غزہ شہر کے علاقے الصابرہ میں اسرائیلی شیلنگ میں 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔ دوسری جانب غزہ کے الشفا اسپتال میں غذائی قلت کے باعث 2 ماہ کا بچہ دم توڑ گیا۔ الشفا اسپتال میں دودھ اور بنیادی اشیاء نہ ملنے پر بچے کی موت واقع ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button