اسرائیل نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو نظر انداز کردیا
شیعہ نیوز: اقوام متحدہ میں فلسطینی اتھارٹی کے نمائندے "ریاض منصور” نے آج صبح سلامتی کونسل کے اجلاس میں تقریر کی۔ اس موقع پر انہوں غزہ کی صورت حال سے خبردار کیا۔ ریاض منصور نے کہا کہ اس پٹی میں پانچ لاکھ سے زائد افراد کو قحط کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی رژیم نے غزہ کے تمام تنوروں اور کھیتوں کو تباہ کر دیا ہے۔ انہوں نے اس امر کی وضاحت کہ اسرائیل خوراک کو فلسطینی عوام کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ ریاض منصور نے کہا کہ شمالی غزہ کے 97 فیصد خاندان بغیر کچھ کھائے پئے اپنا گزارہ کرتے ہیں۔ اسرائیل ابهی تک غزہ کی پٹی پر بمباری جاری رکھے ہوئے ہے اور اس پٹی تک انسانی امداد کی رسائی میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ اس فلسطینی سفارت کار نے کہا کہ صیہونی جارحیت کے دوارن پیدا ہونے والے بچے اس دنیا میں آئے کچھ عرصہ زندہ رہے اور مر گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے بین الاقوامی عدالت کی جانب سے غزہ تک انسانی امداد کی رسائی کے حکم کو مکمل طور پر نظر انداز کیا ہوا ہے۔ ریاض منصور نے صیہونی رژیم کو تعزیری حکم پر جوابدہ بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا فلسطینی مہاجرین کے لئے اقوام متحدہ کے ادارے UNRWA کی مالی امداد روکنے سے علاقائی ممالک عدم استحکام کا شکار ہوں گے۔