اہم پاکستانی خبریں

ہماری مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کو ملیں گی، بیرسٹر گوہر علی

شیعہ نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ارکان سنی اتحاد کونسل میں گئے ہیں، ہماری مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کو ملیں گی۔ الیکشن کمیشن کے باہر بیرسٹر علی ظفر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن ہماری مخصوص نشستیں جلد ہمیں دے۔ ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 293 ارکان نے قانونی طور پر سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کی، اس حساب سے ہماری 78 مخصوص نشستیں بنتی ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ قومی اسمبلی میں 86، پنجاب میں 160، کے پی میں 91 اور سندھ اسمبلی میں 9 ارکان ہیں، ہمارے 86 ارکانِ قومی اسمبلی، 107 پنجاب، 91 کے پی میں سنی اتحاد میں شامل ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 78 مخصوص نشستیں رکھی ہیں، یہ کوئی خیرات نہیں کہ ایسے ہی بانٹ دی جائے، سنی اتحاد کونسل کو یہ سیٹیں ملیں گی، عوام نے فیصلہ دیا ہوا ہے۔ پی ٹی آئی رہنماء بیرسٹر گوہر کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسمبلی اس وقت تک پوری نہیں ہوگی، جب تک ہمیں مخصوص نشستیں الاٹ نہیں کی جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button