مشرق وسطی

غزہ میں جنگ بندی مذاکرات کا کوئی ٹھوس نتیجہ برآمد نہیں ہوا، ماجد الانصاری

شیعہ نیوز: قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ دوحہ میں غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات میں کوئی ٹھوس پیش رفت نہیں ہوئی۔

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے اس بات کی تردید کی کہ اسرائیل اور غزہ میں فلسطینی دھڑوں کے درمیان پٹی میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے حوالے سے اعلان کیا جا سکتا ہے۔

الانصاری نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ "اب تک مذاکرات کا کوئی ٹھوس نتیجہ نہیں نکلا ہے۔ ہم پر امید کرتے ہیں کہ کم از کم آج یا کل کچھ پیش رفت سامنے آجائے گی اور ہم ایک معاہدے پر پہنچ جائیں گے۔”

یہ بھی پڑھیں : غزہ جنگ کے آغاز سے30 ہزار اسرائیلی فوجیوں کا نفسیاتی علاج کیا گیا

انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہم رمضان کے مہینے میں جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے کوشاں ہیں۔ اس عرصے میں یہودیوں کی کچھ مذہبی تعطیلات بھی ہوتی ہیں۔ اس لیے ہم تمام فریقین سے پرسکون رہنے کا مطالبہ کرتے ہیں‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’زمینی صورت حال اس سے بالکل مختلف ہے اور اس میں بہت سی رکاوٹیں ہیں، انہوں نے ان رکاوٹوں کی وضاحت نہیں کی تاکہ جاری مذاکرات کو نقصان نہ پہنچے۔ ‘‘

ماجدالانصاری نے وضاحت کی کہ موصول ہونے والی اطلاعات کے برعکس جنگ بندی کے بنیادی نکات پر کوئی واضح معاہدہ نہیں ہوسکا ہے اور اگر کوئی معاہدہ ہوتا ہے تو آپ مجھے خوش ہوتے اور اس کا اعلان کرتے ہوئے دیکھتے، لیکن ابھی تک اس بار ہم اب بھی اس پر کام کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button