مشرق وسطی

ایرانی مسلح افواج خطے کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے قابل بھروسہ ہیں، صدر رئیسی

شیعہ نیوز: صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ انتخابات میں عوام کی شرکت ملک کی سلامتی کی ضمانت اور مسلح افواج کے لئے مضبوط و مستحکم حمایت و پشت پناہ ہے۔

صدر ایران ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے مسلح افواج کے کمانڈروں کے ساتھ ہونے والی ایک نشست میں ایران کی مسلح افواج کی انفرادی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے مسلح افواج کی شجاعت و بہادری، صلاحبت اور توانائیاں ملک کے اقتدار اور پائیدار سلامتی کا باعث بنی ہیں، مختلف شعبوں اور خاص طور سے انتخابات میں وسیع عوامی شرکت، ایران کی سلامتی کی ضمانت اور مسلح افواج کی مضبوط حمایت و پشت پناہی کا موجب ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تہران میں حسینیہ ارشاد پولنگ اسٹیشن پر ملکی اور غیر ملکی صحافی کوریج کے لیے موجود

صدر مملکت نے جدید ترین دفاعی اور حملہ کرنے والے ہتھیاروں، منجملہ ریڈار، ڈرون اور میزائل سسٹم کی تیاری میں ایران کی فضائيہ کے خود کفیل ہونے اور جنگی وسائل کی توانائی کو، دفاعی بنیادوں کی تقویت کا موجب قرار دیا اور کہا کہ بنیادی دفاعی تقویت کے لئے عمل میں لایا جانے والا ہر اقدام سلامتی کے لئے سرمایہ کاری اور دشمن کے مقابلے میں بہترین دفاع کا مظہر ہے۔

صدر ایران نے نالج بیسڈ ٹیکنالوجی سے فوجی ہتھیاروں کی پیداوار اور دفاعی سائنس و ٹیکنالوجی، منجملہ دفاعی اور فوجی مقابلے کے لئے وسائل کی تیاری میں تیز رفتار ترقی کے ساتھ ایران کی فضائیہ کے موثر و شائستہ اقدامات اور اسی طرح اعلی کمانڈروں کی موجودگی کو فوجی و دفاعی مہارت اور سائنس و ٹیکنالوجی کی بنیاد پر تیار کئے جانے والے ہتھیاروں کا بہترین سلسلہ قرار دیا-

اس ملاقات کے آغاز میں ایران کی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈیئر حمید واحدی نے ایرانی فضائیہ کی توانائیوں اور منصوبہ بندی کے ساتھ عمل میں لائے جانے والے اقدامات کے بارے میں ایک مفصل رپورٹ پیش کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button