مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عالمی برادری نے فلسطینیوں کے قتل عام کا لائسنس جاری کر دیا ہے، اسلامی جہاد

شیعہ نیوز: اسلامی جہاد تنظيم نے ایک بیان جاری کرکے غزہ کے النابلسی میدان میں بھوکے فلسطینوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے، اس جرم پر عالمی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے اسے فلسطینیوں کے قتل کے لئے لائسنس قرار دیا ہے۔

اسلامی جہاد تتنظيم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غاصب صیہونی فوجیوں نے اپنے بچوں کا پیٹ بھرنے کے لئے آٹا لانے والے ٹرکوں کا انتظار کر رہے بھوکے فلسطینیوں کو نشانہ بنایا ہے اور یہ نیا وحشیانہ جرم، صیہونی فوج کے مجرمانہ رویہ کا ایک اور ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں جنگ بندی اور انسانی امداد کی ترسیل فوری طور پر ہو، کملا ہیریس

بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کی جارحیت نے نام نہاد عالمی برادری کا بھیانک زوال ظاہر کر دیا ہے کیونکہ اس نے اس نسل کشی کی طرف سے اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہيں اور غاصبوں کو اجازت دے رکھی ہے جبکہ اس مسلسل جارحیت کے سامنے ہمارے عوام کی مزاحمت کو جرم قرار دے دیا ہے۔

واضح رہے 7 اکتوبر کو فلسطین کی مختلف تنظیموں نے الاقصی طوفان نام سے صیہونی حکومت کے خلاف ایک بڑا آپریشن شروع کیا تھا۔

45 دنوں تک جنگ جاری رہنے کے بعد 24 نومبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی ہوئي جس کے دوران قیدیوں کا تبادلہ ہوا۔

7 دنوں تک جاری رہنے کے بعد عبوری جنگ بندی ہو گئي اور پہلی دسمبر سے صیہونی حکومت نے غزہ پر پھر سے حملے شروع کر دیئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button