بحیرۂ احمر میں روبی مار بحری جہاز کے ڈوبنے کے ذمہ دار برطانوی وزیراعظم ہيں، محمد علی الحوثی
شیعہ نیوز: یمن کے سینئر سیاسی رہنما محمد علی الحوثی نے کہا ہے کہ بحیرۂ احمر میں روبی مار بحری جہاز کے ڈوبنے کے ذمہ دار برطانوی وزیراعظم ہيں۔
محمد علی الحوثی نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر لکھا کہ برطانوی وزیراعظم رشی سونک روبی مار بحری جہاز کے غرق ہونے کے ذمہ دار ہيں۔
یمنی رہنما نے کہا کہ رشی سونک ، غزہ پٹی تک امداد پہنچنے کا راستہ آسان ہونے کے بعد اپنا روبی مار بحری جہاز واپس لے سکتے ہيں۔
یہ بھی پڑھیں : رفح پر اسرائیلی جنگی طیاروں کے متعدد حملے، 7 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی
میڈیا ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ برطانوی بحری جہاز ایم وی روبی مار کہ جو تیرہ روز پہلے بحیرہ احمر میں یمنی فوج کے حملے کا نشانہ بنا تھا ، پوری طرح غرق ہوگیا ہے۔ یمن کی بحریہ نے اٹھارہ فروری کو بحیرہ احمر میں برطانوی بحری جہاز ایم وی روبی مار پر میزائل فائر کئے تھے۔
اس برطانوی بحری جہاز میں اکتالیس ٹن کھاد لدی ہوئی ہے۔ غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے شروع ہونے کے بعد سے ہی یمنی حکومت اسرائیل کو انتباہ دیتی رہی اور اس ظالمانہ جنگ کو روکنے کا مطالبہ کرتی رہی ہے تاہم غزہ کے خلاف صیہونی فوج کے وحشیانہ حملے جاری رہنے کے باعث اسرائیل اور اس کے ساحلوں کی جانب جانے والے بحری جہازوں کو یمنی فوج نے اپنے حملوں کا نشانہ بنانا شروع کردیا ۔
یمنی فوج کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت جب تک غزہ پرحملے بند نہيں کرے گی اس وقت تک یمنی فوج کی کارروائیاں جاری رہیں گي – یمنی فوج نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ خلیج عدن اور بحیرہ احمر سے گذرنے والے تمام بحری جہازوں کی رفت و آمد آزاد ہے اور انھیں پورا تحفظ حاصل ہے ۔