غزہ جنگ ’’بارود کا ڈھیر‘‘ ہے، یو این ہائی کمشنر وولکر ترک
شیعہ نیوز: اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر وولکر ترک نے کہا ہے ‘غزہ میں جاری اسرائیل حماس جنگ کی وجہ سے پورے خطے میں بہت خوفناک لہر آئی ہوئی ہے۔
وولکر ترک نے یہ بات پیر کے روز اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل کی بریفنگ کے موقع پر کہی ہے۔
وولکر ترک نے کہا ‘بارود کی شکل اختیار کی ہوئی اس جنگ سے مجھے گہری تشویش ہے۔ یہ وہ بارود ہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے اور یہ مشرق وسطیٰ اور اس سے باہر ممالک کے لیے بھی بہت سے خطرات لائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : ن لیگ میں مشاورت: اسحاق ڈار کو خزانہ، خواجہ آصف کو دفاع کی وزارت ملنے کا امکان
وولکر ترک نے کہا کہ بار بار کی ایمرجنسیوں اور جگہ جگہ کے ہنگامی حالات کا اس طرح وقوع پذیر ہونا ایک بڑے اور حقیقی تصادم کی طرف لے جا سکتا ہے۔ لبنانی ملیشیا حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی بھی ہمارے لئے انتہائی پریشان کن ہے۔
انسانی حقوق کمیشن کے ہائی کمشنر نے کہا ‘ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک لبنان میں 200 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ 90000 شہری بے گھر ہو چکے ہیں۔ اسی طرح علاج معالجے سے متعلق سہولیات اور ہسپتالوں کو بھی ان حملوں کے باعث بہت نقصان پہنچ چکا ہے۔
ترک نے کہا ‘ان حملوں کے دوارن طبی عملے کی ہلاکتوں کے علاوہ عورتوں اور بچوں کی ہلاکتوں کے بارے میں بھی تحقیقات کرائی جانے کی ضرورت ہے۔ نیز اس جنگ کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ہر ممکن کوششیں کی جانی چاہیے۔