پاکستانی شیعہ خبریں

بلوچستان شیعہ کانفرنس کے رہنماء حاجی رمضان علی کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں، علامہ شبیر میثمی

شیعہ نیوز:شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کوئٹہ میں بلوچستان شیعہ کانفرنس کے رہنماء کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور شہید کے گھر والوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کی ہے، حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شہید ہونے والے ہزارہ شیعہ برادری کے حاجی رمضان علی کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے، حاجی رمضان علی کا شمار ہزارہ ٹاؤن کے ان سرکردہ رہنماؤں میں سے تھا، جو مذہبی، سیاسی و سماجی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔

اگر ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جاتا تو یہ افسوس ناک واقعات رک جاتے، اربابِ اختیار کی اولین ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام کی جانوں کی حفاظت کو یقینی بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں، دلخراش واقعات کی روک تھام کیلئے ملوث عناصر کی بیخ کنی کی جائے، منظم حکمت عملی اور لائحہ عمل سے دہشت گردوں کا سرپرستوں سمیت قلع قمع کیا جائے، تاکہ قیمتی جانوں کے نقصان سے بچا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button