پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

الیکشن کمیشن مجلس وحدت مسلمین کے ایم این اے سے سیٹ چھیننا چاہتا ہے، مولانا مزمل حسین

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین کرم کے ضلعی صدر و تحصیل چیئرمین علامہ مزمل حسین فصیح نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ اور مجلس وحدت مسلمین کے ایم این اے انجینئر حمید حسین کے خلاف دوبارہ گنتی کا فیصلہ دے کر ثابت کیا کہ وہ کسی صورت بھی مجلس وحدت مسلمین کے ایم این اے سے  سیٹ چھیننا چاہتا ہے، جو کرم کے عوام کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں ہوگا، الیکشن کمیشن کے کسی بھی بھونڈے اقدام کے خلاف کرم کے شیعہ سنی عوام اپنا احتجاج کا قانونی حق محفوظ رکھتے ہیں، اگر الیکشن کمیشن نے اپنے غیر آئینی احکامات واپس نہ لیئے تو ہم سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ہر قسم کی دھاندلی اور فارم 45 میں تبدیلی کے باوجود انجینئر حمید حسین بھاری اکثریت سے جیتے ہیں، مگر بعض قوتوں کو مجلس وحدت مسلمین کی یہ کامیابی ہضم نہیں ہورہی، ہم حکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کرم میں امن و امان کا ایک بہترین موقع میسر آیا ہے، جسے گنوانا علاقے و ملکی صورتحال کے لیے مناسب نہیں ہوگا لہذا امن وامان کو قائم رکھنے کے لئے ایسے کسی بھی غلط اور غیر دانشمندانہ اقدام سے گریز کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button