دنیا

طبی عملے سے اسرائیلی فوجیوں کے ناروا سلوک پر تشویش ہے، برطانیہ

شیعہ نیوز: برطانوی وزیر خارجہ نے نصیر اسپتال میں طبی عملے سے اسرائیلی فوجیوں کے ناروا سلوک پر اظہار تشویش کیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے نے غزہ میں نصیر اسپتال کے عملے پر اسرائیلی فوج  کے تشدد کی رپورٹ دی تھی۔ برطانوی فارن سیکرٹری نے اسرائیلی فوج کے سلوک پر جواب طلب کرلیا۔ لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق لارڈ کیمرون نے ہاؤس آف لارڈز میں خطاب میں کہا کہ معاملےکی تہہ تک پہنچنےکی ضرورت ہے۔ ادھر اسرائیل نے جواب دیتے ہوئے کہا گرفتار افراد کے ساتھ کسی بھی قسم کی بدسلوکی سختی سے منع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button