یوکرین میں مغربی بالادستی اپنے خاتمے کی طرف بڑھ رہی ہے، روس
شیعہ نیوز: روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ روس کو شکست دینا مغربی ممالک کی اہم پالیسی کا حصہ ہے۔ تاہم مغرب کی بالادستی کا زوال شروع ہو چکا ہے۔
رائٹرز نے خبر دی ہے کہ روس کے وزیر خارجہ نے مغرب کے روس مخالف روئے پر تنقید کی۔
سرگئی لاوروف نے یوکرین میں نیٹو افواج بھیجنے کے بارے میں فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے حالیہ بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک ابھی تک روس کی شکست کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ روس کو سٹریٹیجک شکست دینے کے جنون کی وجہ سے یورپی سکیورٹی سسٹم تباہ ہوچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : رکاوٹوں کے باوجود 40 ہزار فلسطینیوں نے مسجد اقصی میں نماز ادا کی
انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین میں نیٹو افواج کی تعیناتی کے بارے میں میکرون اور دیگر یورپی سربراہوں کے بیانات کو دیکھنا کافی ہے۔
لاوروف نے اس بات پر زور دیا کہ روس کے خلاف دشمنی مغرب کی بین الاقوامی تعلقات کے پورے نظام کو جمہوری بننے سے روکنے کی اس کی جارحانہ پالیسی کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک اچھی طرح جانتے ہیں کہ عالمی معاملات میں اس کے تسلط اور بالادستی کے خاتمے کا مسئلہ یوکرین میں حل کیا جا رہا ہے۔